اسکول بند رہنے کے باعث تمام جماعتوں کا کورس آدھا کرنے کا فیصلہ

August 11, 2020

تمام جماعتوں کا کورس آدھا کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام جماعتوں کے سیلبس میں چالیس سے پچاس فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمارٹ سلیبس طے کرنے کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ کےڈائریکٹر کریکلم اور ان کی ٹیم کی ماہر اساتذہ کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں ۔ پہلی سے دسویں تک کے ہرمضمون میں ممکنہ حد تک کمی کےبعد مقررہ نصاب سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو مطلع کردیا جائے گا. مختصر نصاب چھ ماہ میں بآسانی مکمل کرایا جاسکے گا. امسال بورڈز کے امتحانی پرچے اسی سمارٹ سلیبس سے ہی بنائے جائیں۔