ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس ، عزاداری جلوسوں کوفول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ

August 11, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس سیکرٹری جنرل عبد الخالق اسدی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے اراکین صوبائی شوریٰ نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔