افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو ہاتھ سے نہ جانے دیں

August 11, 2020

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یین سٹولٹن برگ ( Jens Stoltenberg) نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں شامل تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چئیرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے گفتگو کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں نیٹو سیکریٹری جنرل نے افغانوں کے مابین آخری رکاوٹ کے دور ہونے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حصول کے لیے یہ تاریخی لمحہ ہے ۔

تمام فریقین اس لمحے کو تھام لیں اور اسے اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

اس موقع پر انہوں نے نیٹو کے اس عزم کو دوبارہ دہرایا کہ وہ امن کے حصول اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔