صحتِ زباں: تقسیم نہیں آزادی

August 12, 2020

الحمد للہ ، قوم اپنا یوم ِ آزادی منا رہی ہے۔لیکن اس موقعے پر اکثر (اور ویسے بھی) ہم نجانے کیوں آزادی کو آزادی کہنے سے شرماتے ہیں۔ ہم اسے کبھی تقسیم ِ ہند کہہ دیتے ہیں اور کبھی اس کا مترادف یعنی بٹوارا استعمال کرتے ہیں۔ تقسیم یا بٹوارا دراصل ’’پارٹیشن‘‘ (partition) کا ترجمہ ہے۔

ہمارے قومی نقطۂ نظر سے آزادی کو تقسیم یا بٹوارا کہنا درست نہیں۔ ہم تو سمجھتے ہیں کہ پاکستان بن گیا تو ہم آزاد ہوگئے، البتہ بھارت میں اکثر نے قیام ِ پاکستان کو بھارت کے ٹکڑے ہونے سے تعبیر کیا اور اسے بھارت کی تقسیم قرار دیا۔لہٰذا قیام ِ پاکستان کو ہمارا تقسیم یا تقسیم ِ ہند کہنا درست نہیں۔ اسے آزادی کہیے اور فخر کیجیے کہ ہم آزادہیں۔