کوے کی کہانی ہوئی پرانی، اب طوطا پیاس بجھانے پہنچ گیا

August 11, 2020

کوے کی پیاس بجھانے کی کہانی ہوئی پرانی اب اس کی جگہ ایک طوطے نے لے لی۔

ایک مکاؤ طوطا اپنی پیاس بجھانے کے لیے ناریل کے درخت پر جابیٹھا اور پانی کی تلاش شروع کی۔

اس طوطے نے اپنی پیاس بجھانے کے لیے ایک ناریل کو توڑ ڈالا اور پھر اپنی چونچ سے اٹھا کر اس میں سے پانی پیا اور پیاسے کوے کی مٹکے میں کنکر ڈال کر پانی پینے کی کہانی یاد دلادی۔