شناختی کارڈ نمبر سے گاڑیوں کی ویری فیکیشن محکمہ ایکسائز نے ویب متعارف کرادی

August 12, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کے لئے ایک اور سہولت متعارف کروائی ہےجس کے تحت اب کوئی بھی شخص ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر اپنے شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد معلوم کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی سہولت ایس ایم ایس SMS پر مہیا کردی جائے گی۔