اسلام آباد ہائیکورٹ کی تفتیشی افسران کیلئے ایس اوپیزبنانے کی ہدایت

August 12, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی ناقص تفتیش پر برہمی اور تفتیشی افسران کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ آئی جی پولیس کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسران کیلئے ایس او پیز بنا کر رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دیں، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تفتیشی افسران کو تفتیش کے طریقہ کار کا ہی نہیں معلوم ، ان کی تربیت کا بندوبست ہونا چاہئے، گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لڑائی جھگڑے میں شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ وہ موقع پر گیا تو مدعی موجود نہ تھا اسلئے واپس چلا گیا، چیف جسٹس نے کہا اگر تفتیشی جائے وقوعہ پر ہی دو دن بعد جائیگا وہ شواہد کیا اکٹھے کریگا؟۔