مسلم لیگی کارکنوں نے جشن آزادی کے تیاریاں تیز کردیں

August 12, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکٹری مرتضی جاوید عباسی کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ کی کارکنوں کی طرف سے صوبے بھرکے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہے،تمام اضلاع میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،جلوس نکالے جائیں گے او ریلیاں نکالی جائیں گی،مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعلی سینیٹر پیر صابر شاہ کی سربراہی میں سریکوٹ ہزارہ میں خصوصی تقریب ہوگی،مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکٹری مرتضی جاوید عباسی کی سربرہی میں مختلف مقامات پر خصوصی تقا ریب ہونگی،مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ ،ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی ،اور پشاور سٹی کے صدر ملک ندیم خان کی سربرہی میں پشاور شہر و کینٹ میں خصوصی تقریبات ہونگی،آل انڈیا مسلم لیگ کے بزرگ رہنماء اور قائد اعظم کے مزار کے فاتحہ خوانی کمیٹی کے چیئرمین صالح محمد خان کی سربراہی میں بھی خصوصی تقریب ہونگی،مسلم لیگ کے سینئر قبائلی رہنماء سید ولی شاہ آفریدی کی سربراہی میں قبائلی علاقوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر قبائلی علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی جائیں گی۔