کراچی: مبارک ولیج کےقریب ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی

August 12, 2020

کراچی کی سمندری پٹی پر مبارک ولیج چیرنا آئی لینڈ پہاڑی کے قریب ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرناآئی لینڈ پہاڑی کےقریب کشتی اُلٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مبارک ولیج کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 23 ماہی گیر سوار تھے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نیوی اور ایدھی بحری ٹیم نے 23 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔