وزیر خارجہ سے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات

August 12, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے ملاقات کی اور پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے چین میں بطور سفیر نغمانہ ہاشمی کی خدمات کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی موجودہ قیادت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں چین نے جس طرح پاکستان کی معاونت کی وہ قابلِ ستائش ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے نغمانہ ہاشمی کی بعد از ریٹائرمنٹ زندگی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔