15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز

August 12, 2020


ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیئے جائیں گے، والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

منسوب صدیقی نے کہا کہ اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیاء کیلئے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔