بارش میں ننگے پیر بیلے ڈانس، نائیجیرین بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم

August 12, 2020


یوں تو آپ نے کئی ماہر فنکاروں کو بیلے ڈانس پرفارم کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن ایک نائیجیرین بچہ اپنی بیلے ڈانس پرفارمنس کی بنا پر سوشل میڈیا اسٹار بنا ہوا ہے۔

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے 11سالہ Anthony Mmesoma Madu نامی بچے کی بارش میں ننگے پیر بیلے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔

جس کے بعد نامور فنکاروں سمیت صارفین نے بچے کی اس پرفارمنس کو بیحد سراہا جبکہ بچے کی مہارت کو دیکھتے ہوئے نیویارک میں بیلے تھیٹر کی انتظامیہ نے بچے کو نہ صرف اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا بلکہ اسے اس سال امریکا بلانے اور ساتھ آن لائن کلاسز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔