کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، سراج الحق

August 13, 2020

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کشمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دے دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مخالف تحریک نہ ہونے کے باوجود حکومت سہمی ہوئی ہے، حکومت کی دوسال کی معاشی پالیسیاں ناکام ترین ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکمرانوں کو مدت پوری نہ ہونے کا یقین ہوچکا ہے، بی آرٹی نامکمل ہے، صرف افتتاح کا شوق پورا کیا جارہا ہے۔