پی ٹی آئی رکن اسمبلی کرامت کھوکھر نیب میں آج طلب

August 13, 2020

نیب لاہور نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو آج صبح طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ملک کرامت کھوکھرسے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نیب کی جانب سے نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ایم این اے کو صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔