چمن بارڈر دو طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا

August 13, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) عید الاضحی کے موقع پر سرحدی کشیدگی کے دوران چمن بارڈر جوکہ دو طرفہ تجارت کیلئے بند کردیا گیا تھا اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان فورسز کے مابین فائرنگ کے بعد سے تجارت کیلئے بند تھا۔