جوہی، سیلاب سے 350 گاؤں تباہ، متاثرین 4 روز سے بھوکے پیاسے

August 13, 2020

جوہی، سیلاب سے 350 گاؤں تباہ، متاثرین 4 روز سے بھوکے پیاسے

جوہی (رپورٹ / غلام رسول تھہیم ) جوہی کے کاچھو کے علاقے میں گاج ندی نے تباہی پھیلادی۔ 350سے زائد گاؤں کو سیلابی پانی نے گھیر لیا ہزاروں افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے، دیہاتیوں کے مویشی اور گھریلو سامان سیلابی پانی کی نذر ہو گیا، متاثرین گزشتہ 4روز سے بھوک اور پیاس میں مبتلا ہو گئے مگر حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، البتہ پاک فوج ، نیوی ، سیلانی اور ایدھی ٹرسٹ سمیت دیگر مخیر حضرات کی جانب سے سیلاب متاثرین میں کھانا دوائیں اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔