چینی صدر کے رواں برس دورہ پاکستان کا امکان نہیں

August 13, 2020

اسلام آباد (صالح ظافر) چین کے صدر شی جن پنگ کا رواں برس دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ہے کیوں کہ ان کے رواں سال کے بیرونی دوروں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں دورہ پاکستان موجود نہیں ہے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے دی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ چینی قیادت کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا فخر کی بات ہےاور پاکستان نے ہمیشہ ہماری قیادت کو خوش آمدید کہا ہے مگر چین کے صدر متفقہ اور موزوں وقت پر ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوتے ہی دورے کا اعلان کردیا جائے گا۔