یوم آزادی پر جڑواں شہروں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات

August 13, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) یوم آزادی پر جڑواں شہروں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ راولپنڈی پولیس نے یوم آزادی پر سکیورٹی پلان جاری کردیا۔مری میں9سپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں ۔ضلع کے مختلف پارکس میں سیکورٹی انتظامات اورون ویلنگ کے انسداد کیلئے 1300سے زیادہ پولیس افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے14اگست پر ون ویلنگ یا کار سکٹنگ کی روک تھام کیلئے 6سپیشل سکواڈ بنائے ہیں جو 13اگست کی رات اور 14اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 3ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کر دیئے گئے 13 اگست کی رات اور 14 اگست کو ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد اور گا ڑیوں کا داخلہ بند رہے گا، ٹریفک پلان کے تحت518اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ون ویلنگ اورکارریسنگ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دے دیئے گئے۔