میٹرو بس سروس شرع ،پہلے روز26ہزار افراد نے سفر کیا

August 13, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بدھ سے آپریشنل ہوگئی ۔پہلے روز مسافروں کی تعداد کم رہی۔میٹرو ذرائع کے مطابق پہلے روز26ہزار 500افراد نے میٹرو سروس استعمال کی ۔کورونا وبا کے باعث بندش سے قبل میٹرو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوتی تھی۔