ہربنس پورہ، گارڈن ٹائون اور دیگر علاقوں میں ڈاکے، 3 افراد سر رہ لٹ گئے

August 13, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ میں ڈاکو مظہر کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ20 روپے ،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔گارڈن ٹائون میں ڈاکو عارف وسیم کے گھر میں گھس کر 5لاکھ15 ہزار روپے ،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے، مانگا منڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عارف اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار و زیوارات ،وحدت کالونی کے علاقے سے انور اور فیملی سے 1لاکھ 35ہزار ،شالیمار میں زبیر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 60ہزار ،انارکلی میں عبداللہ سے 43ہزار موبائل فون اور جنوبی چھاونی سے موسیٰ سے 25ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سبزاہ زار اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،باٹا پور اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔