سہراب گوٹھ، کراچی: ٹرک کی 2 رکشوں کو ٹکر، 2 جاں بحق

August 13, 2020

لاشیں جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کر دی گئیں

کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب ٹرک کی 2 رکشوں کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پر پنجاب بس اڈے کے قریب سڑک کنارے کھڑے ہوئے 2 رکشوں کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔

حادثے میں 2 راہ گیر جاں بحق جبکہ ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا، ٹرک کی ٹکر سے دونوں رکشے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

حادثے کا سبب بننے والا ٹرک سرکاری ہے جس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے سچل تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، ٹرک سکھر سے کراچی پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیئیے: دادو، کار اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد اور زخمی کی شناخت کی جا رہی ہے۔