• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

سندھ کے شہر جیکب آباد بائی پاس کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حادثے کا شکار افراد جیکب آباد سے اوستہ محمد جا رہے تھے کہ جیکب آباد بائی پاس کے نزدیک ان کی کار کا ٹرک سے تصادم ہوگیا۔

حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا ہے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے ہے جن کی شناخت منور اور ساغر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین