• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: کار اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع دادو میں کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو متاثرہ گاڑی سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں کار اور ٹرک میں تصادم سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: جیکب آباد، ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والی کار کراچی سے اندرونِ سندھ کے علاقے میہڑ جا رہی تھی ۔

تازہ ترین