کراچی: ملیر میں آپریشن، 34 افراد زیرِ حراست، 4 ملزم گرفتار

August 13, 2020

کراچی میں ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 34 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ آپریشن کے دوران منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن گلشنِ حدید، میمن گوٹھ، مری گوٹھ، ملا عیسیٰ گوٹھ، قادر نگر، سندھی گوٹھ میں کیا گیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا جبکہ اس موقع پر متعدد مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: بن قاسم میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن

دوسری جانب ابراہیم حیدری میں بھی آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے منشیات فروشی اور گٹکا فروشی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ابراہیم حیدری میں آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔