گوجرانوالہ :پلاسٹک فرنیچر بنانیوالی فیکٹری میں آتشزدگی

August 13, 2020

گوجرانوالہ میں پلاسٹک کا فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ریسکیو کی دو گاڑیوں نے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فاٹا فیکٹری کے گو دام میں صبح شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ گودام میں پلاسٹک دانہ ہونے کے باعث چند ہی منٹوں میں آگ نے شدت اختیار کر لی اور پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر بروقت پہنچ کر 1 گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

فیکٹری میں عملہ موجود نہ ہونے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا پلاسٹک دانہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔