ونگ سوٹ جمپنگ کے دوران شاندار کرتب کا مظاہرہ

August 13, 2020

ہوا میں کرتب بازی کے بعد یہ جانباز پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اُتر آئے

خطروں کے کھلاڑیوں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی سے ونگ سوٹ جمپنگ کے دوران ایسا شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کے لیے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کے لیے خطرناک اسٹنٹ کا انتخاب کیا، ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی جہاز کی ذریعے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے۔

سیکڑوں فٹ بلندی سے خطروں کے کھلاڑیوں نے جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق پورا کیا ۔

ہوا میں کرتب بازی کے بعد یہ خطروں کے کھلاڑی پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر اُتر آئے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔