پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

August 13, 2020

فوادعالم گیارہ سال بعد فائنل الیون کا حصہ

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، فوادعالم گیارہ سال بعد فائنل الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فواد عالم 11 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے آخری بار 2009 ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن اور زیک کرالی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔