پاکستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا ہے، انضمام

August 13, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا قرار دیا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری دو روز بیٹنگ کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے 2009ء کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اچھا پرفارم کرینگے۔

انضمام الحق نے جشن آزادی پاکستان 14 اگست کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کا مقصد اللہ کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔