محمد بن سلمان کی صدر عارف علوی کو یومِ آزادی کی مبارکباد

August 13, 2020

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔