یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا، جوبائیڈن

August 14, 2020

امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔

انہوںنے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔

دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوترس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی بڑھانے کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔