لاہور: سروسز اسپتال میں یوم آزادی کی تقریب

August 14, 2020

لاہور کے سروسز اسپتال کے احاطے میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس افتخار احمد کے علاوہ ڈاکٹرز نرسز اور دیگر میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ۔

یوم آزادی کی تقریب میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان کا 73 واں یومِ آزادی منایا جارہا ہے جس کے سلسلے میںصبح سویرے لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقاریب منعقد ہوئیں۔