سندھ رینجرز کے یومِ آزادی پر سخت سیکیورٹی انتظامات

August 14, 2020

سندھ رینجرز نے یومِ آزادی کے موقع پر پولیس کے ساتھ مل کر سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے ہیں۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ اور آپریشن بھی کیا گیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق جشنِ آزادی کی مناسبت سے رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرونِ سندھ فلیگ مارچ کیا۔

یومِ آزادی کے لیے کراچی، حیدر آباد، سکھر، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں اسنیپ چیکنگ اور اضافی گشت کیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

کومبنگ آپریشن کے دوران بائیو میڑک ویری فکیشن کے ذریعے مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

رینجرز کے جوانوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر بچوں میں پاکستانی جھنڈے اور بیجز بھی تقسیم کیئے گئے۔