• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ

کراچی میں ڈی جی رینجرز کی صدارت میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں سندھ میں 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم سے نمنٹے کے لیے بھی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام امن و امان قائم رکھنے کے لیے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں اور شرپسند اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز کو دیں۔ 

تازہ ترین