آج پاکستان کی وجہ سے ہم دنیا میں فخر کرسکتے ہیں: یاسمین راشد

August 14, 2020

ڈاکٹر یاسمین راشد کا 14 اگست سے متعلق بیان

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی وجہ سے ہم دنیا میں فخر کرسکتے ہیں، پاکستان ایک ایسا تحفہ ہے جو دنیا میں کسی اور کو نہیں ملا۔

صوبائی وزیر صحت نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت ٹھیک تھی اس لیے کورونا پر قابو پایا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پر قابو پانا آسان نہیں تھا، ڈاکٹرز، طبی عملے اور سب نے ساتھ دیا۔

لاہور میں پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اسٹاف نے کبھی ملک کے لیے قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف موجودہ حالات میں فرنٹ لائن پر ہیں۔