کورونا کے باوجود کارکردگی بہت اچھی رہی

August 14, 2020

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پہلے چھ ماہ تک ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود باوجود پہلے چھ ماہ تک ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی، کورونا میں بہترین کارکردگی والے عملے کے لیے خصوصی الاؤنس کابھی اعلان ہوگا۔

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہاوسنگ اسکیم سے متعلق نیشنل بینک آسان قرضے دے گا۔

صدرنیشنل بینک عارف عثمانی کے مطابق وزیراعظم کے وژن کےمطابق غریبوں کو گھر بنانے کے لیے بھرپور معاونت کی جائے گی۔