آئی جی سندھ مشتاق مہر کا جشن آزادی کے موقع پر پیغام

August 14, 2020

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس مشتاق مہر کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں اور کاوشوں کے بعد حاصل کیا تھا۔

مشتاق مہر نے جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 73 سال قبل اسی روز ہم آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہوئے تھے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ وردی ہمارے لیے فخر اور وقار کا باعث ہے۔

مشتاق مہر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے جوانوں کو بھی یاد رکھناچاہیے۔