نیپال میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ، 16 افراد ہلاک

August 14, 2020

نیپال میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

نیپالی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کٹھمنڈو کے قریبی علاقے سندھوپلشوک میں لینڈ سلائینڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

نیپال کے مغربی علاقے کالیکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی علاقے میں قائم درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق موسلا دھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

نیپال میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے رواں برس 215 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔