برسلز: کشمیری تنظیمیں کل بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرینگی

August 14, 2020

یورپین دارالحکومت برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے کل صبح 10 بجے مظاہرہ ہوگا۔

اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل برائے ای یو اور جے کے ایل ایف نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

مظاہرے میں کشمیریوں کی ہمدرد دیگر تنظیمیں و پاکستانی سیاسی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

اس مظاہرے کا مقصد بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانا اور دنیا بھر کے عوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔