پراگ ٹینس: ہالیپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

August 15, 2020

پراگ (جنگ نیو) رومانیہ کی عالمی نمبر دو ٹینس پلیئر سائمونا ہالیپ پراگ اوپن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، انہوں نے لاسٹ ایٹ میچ میں پولینڈ کی کوالیفائر میگڈالینا کو زیر کیا۔ بیلجیم کی ایلزی مرٹینز نے کینڈین یوجینی بوشارڈ کو1-2 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔