جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا جائیداد کیلئے دعویٰ

August 15, 2020

سندھ ہائی کورٹ میں جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت ِ عالیہ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ دعویٰ اسلام آباد کی رہائشی رضیہ مظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009ء کو شادی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

جنید جمشید کا خلا شاید کبھی نہ پُر ہوسکے

فضائی حادثے میں جاں بحق جنید جمشید اور اہلیہ کے شناختی کارڈ مل گئے

درخواست گزار رضیہ مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں ۔