اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس چلے گی

August 15, 2020

دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی تفریح کےلیے ڈبل ڈیکر بس چلے گی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے عوام کے لیے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا، نئی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈی سی راولپنڈی انوار الحق ٹیسٹ ڈرائیو میں شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود بھی ڈبل ڈیکر بس میں موجود تھے۔

ڈبل ڈیکر بس میں سوار شرکاء نے جڑواں شہروں کے تفریحی مقامات دیکھے۔

اعلامیے کے مطابق ڈبل ڈیکر بس جڑواں شہروں کے لوگوں کےلیے تفریحی مقامات دیکھنے کے لیے نئی سہولت ہوگی۔

اعلامیے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب، پی ایچ اے نے ضلع انتظامیہ سے مل کر بس سروس شروع کی ہے۔