تھائی لینڈ میں جمہوریت پسندوں کی بڑی ریلی، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ

August 17, 2020

بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک میں جمہوریت کے حامیوں نے ریلی نکالی جوبعد میں ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ۔ریلی میں 10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ،جو 2014کے بعد بڑی ریلی تھی ۔ ریلی کے شرکاء بادشاہت کیخلاف نعرے بازی اوروزیر اعظم چن اوچا کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔