ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف نیب انکوائری شروع

August 18, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب نے گوہر نفیس اور انکے اہلخانہ کے نام پراپرٹی ، بنک آکائونٹس کی تفصیلات اور دیگر ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے ڈی جی اینٹی کرپشن سے متعلق زمینوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔