پاکستان جلد وینٹی لیٹر برآمد کرنا شروع کر دے گا: فواد چوہدری

August 19, 2020

پاکستان جلد وینٹی لیٹر برآمد کرنا شروع کر دے گا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان جلد وینٹی لیٹر برآمد کرنا شروع کر دے گا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے کرپشن ختم کی، عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے، یہاں بیٹھے وزراء پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ بڑھایا، مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں سینیٹائزر کی قلت ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم زرعی فارمز کو جلد ٹیکنالوجی فراہم کریں گے۔