• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات سے نکل آئے، خوشحالی کا دور شروع، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے اچھی خبریں ہیں، اپوزیشن کے لیے بری خبریں ہیں، مشکلات سے نکل آئے ہیں، خوشحالی کا دور شروع ہو چکا۔

شبلی فراز نے وفاقی وزراء کے ہمراہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا جمہوری فرض ہے، فیفتھ جنریشن وار جاری ہے ، فیفتھ جنریشن وار کا مقصد افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن مایوسی اور افراتفری پھیلنے کا اہم کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ مافیاز کو نہیں چھوڑیں گے،  ہمیں امید ہے خوشحالی کا دور آنے والا ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید  کا کہنا تھا کہ  وزرات مواصلات میں سادگی مہم پر عمل پیرا ہو ئے، وزرات مواصلات نے 75 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

مراد سعید نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے متعلق وفاقی وزرا کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے الیکٹرونک بڈنگ اور ای بلنگ کا آغاز کیا ہے، وزارت مواصلات میں 12 ارب 56 کروڑ کی ریکوری کی گئی ہے، این ایچ اے کا ریونیو 50 ارب روپے بڑھا ہے جبکہ این ایچ اے کا ریونیو 53 ارب سے بڑھ کر 103 ارب پر چلا گیا ہے۔

تازہ ترین