امریکا: 69 سالہ شخص کا وہیل چیئر پر باسکٹ بال شاٹ مارنے کا ریکارڈ

August 20, 2020

امریکا: 69 سالہ شخص کا وہیل چیئر پر باسکٹ بال شاٹ مارنے کا ریکارڈ

امریکا میں ایک 69 سالہ امریکی شخص نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر12بار باسکٹ بال شاٹ مار کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو آپ نے باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن بال باسکٹ کرتے ہوئے گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے معمر شخص کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے گنیز ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور بلا آخر کئی فٹ کے فاصلے پر وہیل چیئر پر بیٹھ کر 12 بار باسکٹ بال فری تھرو شاٹ مار کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

امریکاسے تعلق رکھنے والے 69 سالہ Kipp Watson نامی شخص نے اپنے اس کارنامے کے لیے دو نوجوانوں کو شامل کیا جو اُنہیں باسکٹ بال دیتے گئے اور یوں وہ بال باسکٹ کرتے گئے جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔