بارش نے کار ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیا

August 20, 2020

یوں تو بارشوں سے موسم خوشگوار ہوجاتا ہے لیکن بعض اوقات یہی بارشیں مشکل میں ڈال دیتی ہیں۔

بارش کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا برطانیہ کے ٹاؤن Swanleyمیں ایک مرسڈیز ڈرائیور کو اُس وقت پیش آیا جب پھسلن کے باعث اُسکی گاڑی بے قابو ہوگئی اوربے قابو ہوتی پیٹرول اسٹیشن میں جا گھسی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں دو گاڑیاں زد میں آنے سے بال بال بچی جبکہ پیٹرول اسٹیشن پر کھڑی گاڑی اور اسٹیشن کو نقصان پہنچا جبکہ کار ڈرائیور کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔