آصف علی زرداری کا حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس

August 20, 2020

سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو بلوچستان کی مضبوط آواز تھے۔

سابق صدر نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کا انتقال جمہوری قوتوں کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنے اصولوں پر زندگی بھر ثابت قدم رہے۔

آصف زرداری نے بزنجو خاندان اور ان کی پارٹی سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میر حاصل خان بزنجو جمہوریت پسند قوتوں کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔ ملک ایک اصول پرست اور جمہوری رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔