باٹاپور2: روزقبل لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش کھیت سے برآمد

August 28, 2020

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹا پور کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوئی ۔ ریحان 2روز قبل لاپتہ ہوا گزشتہ روز بچے کی نیم برہنہ لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے فرانزک ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے ۔