یونس خان کو بطور بیٹنگ کوچ قومی ٹیم سے منسلک رکھنے کا فیصلہ

September 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کو طویل المعیاد معاہدے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق کپتان کو وطن واپسی پر کم از کم دو سال کے معاہدے کی پیشکش کی جائے گی۔ پیرکو میڈیاسے بات چیت میں یونس خان نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔